ناموں میں فقط نامِ خدا سب سے بڑا ہے

ناموں میں فقط نامِ خدا سب سے بڑا ہے

صد شکر کہ ہونٹوں پہ مِرے اُس کی ثنا ہے


وہ کہکشاں ہو کہ مہہ و مہر درخشاں

ہر نُور کے پیکر میں وہی جلوہ نُما ہے


یہ رنگ، یہ خُوشبو، یہ بہاریں ، یہ فضائیں

جو کچھ بھی ملا ہے ہمیں خود اس نے دیا ہے


وہ حاتمِ دوراں ہو کہ قارونِ زمانہ

اللہ کی سرکار میں صرف ایک گَدا ہے


تو فیقِ اطاعت بھی وہی دیتا ہے ہم کو

بھٹکے ہوئے ذہنوں کا وہی راہنما ہے


عالم میں کوئی شے نہیں جو اس سے بڑی ہو

وہ خود بھی بڑا اس کا تحکم بھی بڑا ہے

شاعر کا نام :- پروفیسراقبال عظیم

کتاب کا نام :- زبُورِ حرم

دیگر کلام

حاضر ہیں ترے دربار میں ہم

حق صدا لاَ اِلہَ اِلّا ھُو

شرف مجھ کو ہر سال حج کا خدا دے

خوشا جو خدا کا حرم دیکھتے ہیں

دن تیرا نام رات تیرا نام

قلم نے میرے ہے چوما، عقیدت سے محبت سے

یا رب ثنا میں کعبؓ کی دلکش ادا مل

تُو خالق ہے ہر شے کا یا حّیُ یا قیّوم

صحرا میں برگ و شجر، سبزہ اُگانے والے

مان مَیں کس تے کراں تیرے بِناں