ہم نہ چھوڑیں گے تیرا در داتا
ہم پر رکھنا سدا نظر داتا
فیض عالم کا بول بالا ہو
جائے قسمت میری سنور داتا
تیرا دادا علی نبی نانا
کتنا اچھا ہے تیرا گھر داتا
ہم فقیروں کی لاج بھی رکھنا
ناز ہے ہم کو آپ پر داتا
مصدقہ ہجویر کی فضاؤں کا
دل کا مہکا رہے نگر داتا
اس تیرے دیس کی بہاروں کو
نہ کسی کی لگے نظر داتا
ہے کی آرزو نیازی کی
تیرے در پر ہو میرا سر داتا
شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی
کتاب کا نام :- کلیات نیازی