کر بل کہ آگ کا میں دہانہ کہوں اسے
نفرت کا یا بدر کی بہانہ کہوں اسے
رخصت کیا حسینؑ نے اک اک جوان کو
میں دین مصطفیؐ کو بچانا کہوں اسے
گھیرا تھا جس زمین پہ لعل ؑ ِرسولؐ کو
زندان سے بھی برا میں ٹھکا نہ کہوں اسے
حیرت نہیں حضورؐ نے بھی مانگی تھی پناہ
اکسٹھ تھا ہجری سال زمانہ کہوں اسے
شطِ فرات تھی جو مثلِ ہلال تھی
پر ارضِ نینوا کا ورانہ کہوں اسے
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب