پی جو لیتے عباس پانی کو
کون تکتا اُداس پانی کو
پیاس اتنی نہ تھی سکینہ کو
واللہ جتنی تھی پیاس پانی کو
چھُو سکا نہ درِ حسین کو بھی
قُرب آیا نہ راس پانی کو
حوضِ کوثر بھی رشک کرتا ہے
مِل گئی ایسی باس پانی کو
پیارے اَصغر کو جو نہیں تھا ملا
اب بھی حاکؔم ہے آس پانی کو
شاعر کا نام :- احمد علی حاکم
کتاب کا نام :- کلامِ حاکم