سخنوری میں زیر اور زبر کہے علیؑ علیؑ

سخنوری میں زیر اور زبر کہے علیؑ علیؑ

جو لفظ بن گیا گہر، گہر کہے علیؑ علیؑ


زمین سے نظر ہٹی، گئی فلک سے پار جب

جہاں گئی جدھر گئی نظر کہے علیؑ علیؑ


علی مری تو سانس میں اتر گئے کچھ اس طرح

یہ تن کہے، یہ من کہے، جگر کہے علیؑ علیؑ


ضیائے شمس میں گیا، نگاہِ شمس نے کہا

چلو گے جس طرف بھی رہگزر کہے علیؑ علیؑ


ثمر سے پوچھنے گیا ، بتاؤ مولا کون ہے

ثمر کی بات سن کے پھر شجر کہے علیؑ علیؑ


میں شب سے پوچھتا رہا، کہ ہے تری امید کیا

تو شب کے ساتھ جھوم کر سحر کہے علیؑ علیؑ


سفر جو وحدتوں کا ہے، وہ کثرتوں میں ڈھل گیا

نگر نگر میں گھوم کر سفر کہے علیؑ علیؑ


کرن کرن جو چاندنی سے پھوٹتا ہے فضل بھی

وہ بحر و بر میں جا کے بے خطر کہے علیؑ علیؑ


میں قائم الصلواۃ ہوں ،میں بندگی کی ذات ہوں

سجود کا ،قیام کا ہنر کہے علیؑ علیؑ

شاعر کا نام :- سید حب دار قائم

کتاب کا نام :- مداحِ شاہِ زمن

دیگر کلام

جہانِ انسانیّت میں توحید کا مقدس خیال زہراؑ

ضیاءُ الاولیا ہے آپ کی سرکار بابُو جیؒ!

سارے جگ میں ہو گیا چرچا منیر الدین کا

پھر دل میں مرے آئی یاد شہ جیلانی

امت کی آبرو ہیں شہیدانِ کربلا

کھنچا جاتا ہَے کیوں دِل سُوئے صَابرؒ

رج رج کے تک کو اکھیونی بیٹھی اے نشانی باھو دی

تیرے اندر خدا محمدؐ اور قرآن بھرا تھا

کیسے میں لکھ سکوں گا شہادت امام ؑ کی

کیسے موت کا ہنگام دیکھئے