آؤ مل کر سارے عالم کی یوں آرائش کریں
اپنے بچوں سے فقط نعتوں کی فرمائش کریں
اُن کے آنے سے ملا، جس کو ملا جتنا ملا
کُل جہاں پھر کیوں نا اُن کا جشنِ پیدائش کریں
کاش کہہ دیں قدسیانِ حشر سے میرے نبی
میرا مدْحَ خواں ہے اس کے ساتھ گنجائش کریں
چاہئیے گر عزت و نام و رضائے کبریا
اُن پہ مر مٹنے کی فکرِ حق کی افزائش کریں
اپنا خاکی جسم بدبودار کر بیٹھے جو لوگ
مشکِ شہرِ مصطفٰی سے دور آلائش کریں
دل میں رہتے ہیں نبیِ پاک، کم عُمرو! ہٹو
خضر کو لاؤ ہمارے دل کی پیمائش کریں
یہ تبسم اِس لئے بھی سوچتا رہتا ہے نعت
کچھ برائے قبر بھی سامانِ آسائش کریں
شاعر کا نام :- حافظ محمد ابوبکر تبسمؔ
کتاب کا نام :- حسن الکلام فی مدح خیر الانامؐ