عاصیوں کو دَر تمہارا مِل گیا

عاصیوں کو دَر تمہارا مِل گیا

بے ٹھِکانوں کو ٹِھکانا مِل گیا


فضلِ رَب سے پھر کمی کس بات کی

مِل گیا سب کچھ جو طیبہ مِل گیا


کشفِ رازِ مَنْ رَّانیِ یُوں ہوا

تم ملے تو حق تعالےٰ مِل گیا


ناخدائی کے لئے آئے حضور

ڈوبتو نکلو سہارا مِل گیا


آنکھیں پُر نم ہوگئیں سَر جھُک گئے

جب تِرا نقش، کفِ پا مِل گیا


خلد کیسا ، کیا چمن کیا وطن

مجھ کو صحرائے مدینہ مِل گیا


اُن کے طالب نے جو چاہا پا لیا

اُن کے سائل نے جو مانگا مِل گیا


تیرے در کے ٹکڑے ہیں اور ہیں غریب

مجھ کو روزی کا ٹھکانا مِل گیا


اے حسنؔ فردوس میں جائیں جناب

ہم کو صحرائے مدینہ مِل گیا

دیگر کلام

پھر آنے لگیں شہر محبت کی ہوائیں

تسکینِ روح و قلب کا نغمہ ہے نعتِ پاک

عجب مقام سمجھاتی ہے نعتِ پاکِ حضورؐ

کچھ نہیں مانگتا میں مولا تیری ہستی سے

مٹتے ہیں جہاں بھر کے آلام مدینے میں

شان و عظمت دے سمندر نوں مدینہ آکھاں

ہوں مصیبت کے جب ایام رسول عربی

تو خُود پیام جلی تھا پیامبر تو نہ تھا

فلک کے چاند سورج ہوں کہ تارے یا رسول اللہ

یہی مغفرت کا بہانہ ہوا ہے