چشم رحمت ہو یا رسول اللہ

چشم رحمت ہو یا رسول اللہ

پوری حسرت ہو یا رسول اللہ


میں بھی آؤں جناب کے در پر

گر اجازت ہو یا رسول اللہ


آپ تو جانتے ہیں کیا ہوں میں

مجھ پہ شفقت ہو یا رسول اللہ


پڑھتے رہنا درود اور سلام

میری عادت ہو یا رسول اللہ


عمر گذرے اسی لگن میں مری

لب پہ مدحت ہو یا رسول اللہ


زیست گذری ہے عرض کرتے ہوئے

اب زیارت ہو یا رسول اللہ


آتا جاتا رہوں مدینے میں

ایسی صورت ہو یا رسول اللہ


صدقہ سرکار سبز گنبد کا

میری عزت ہو یا رسول اللہ


در کھلیں جس گھڑی عنایت کے

مجھ سا مانگت ہو یا رسول اللہ


بھیک ہوں مانگتا مدینے کی

اچھی قسمت ہو یا رسول اللہ


بات بن جائے گی نیازی کی

گر عنایت ہو یا رسول اللہ

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

اک نظر مجھ پہ بھی سلطان مدینے والے

دل اپنے دا گھر مطلع انوار کری جا

میرے مولا کا مُجھ پر کرم ہو گیا

ہوئی ظلم کی انتہا کملی والے

جان و دِل سے ہوں میں فدائے حضورؐ

مدینے میں جو طیّارہ اُترتا یا رسول اللہ

خواب میں کاش کبھی ایسی بھی ساعت پاؤں

ہے زیست کی بہار دیارِ رسولؐ میں

واہ واہ سوہنے دیاں لج پالیاں

سارے عالم پہ مہربان حضورؐ