ہمیں کوچہ تمہارا مِل گیا ہے
غریبوں کو سہارا مِل گیَا ہے
کئی دن سے بھنور میں تھا سِفینہ
بحمد اللہ کِنارا مِل گیا ہے
مبارک کیوں نہیں دیتے ستارو
مِری آنکھوں کا تارا مِل گیا ہے
تو اپنی چاندنی اے چاند لے جا
ہمیں دلبر ہمارا مِل گیا ہے
فلک پر ڈھونڈتے تھے جس کو اعظؔم
زمیں پر وہ ستارہ مِل گیا ہے
شاعر کا نام :- محمد اعظم چشتی
کتاب کا نام :- کلیاتِ اعظم چشتی