ہمارے دل کے آئینے میں ہے جلوہ محمّد کا
ہماری آنکھ کی پتلی میں ہے جلوہ محمّد کا
نِدا ہوگی یہ محشر میں گنہ گارو نہ گھبراؤ
وہ دیکھو ابرِ رحمت جھوم کے اُٹھا محمّد کا
خدا کے سامنے پیشی ہوئی جس دم تو کہہ دوں گا
بُرا ہوں یا بھلا لیکن ہوں میں بندہ محمّد کا
کوئی جائے گا دوزخ کو کوئی جنّت میں جائے گا
مدینے کی طرف دَوڑے گا دیوانہ محمّد کا
ہُو الْمُعْطِی وَ اِنّیِ قَاسِمُ سے صاف ظاہر ہے
بٹے گا حشر تک کونین میں باڑا محمّد کا
جمیلِؔ قادری مشکل ہے مدحت ختم کر اِس پر
کہ حق کے بعد بالا سب سے ہے رتبہ محمّد کا
شاعر کا نام :- جمیل الرحمن قادری
کتاب کا نام :- قبائلۂ بخشش