حضور انور حبیب داور مدینے والا مدینے والا
قسیم جنت قسیم کوثر مدینے والا مدینے والا
ہے ذات والا صفات اعلیٰ تمام نبیوں میں شان والا
عطا کا جوہر کرم کا پیکر مدینے والا مدینے والا
جو عاصیوں کو گلے لگائے جو پرخطاؤں کو بخشوائے
رسول اکرم شفیع محشر مدینے والا دینے والا
بس ایک حسن عمل ہے اپنا مدینے والے کا نام جپنا
ہے سب سے بہتر ہے سب سے بہتر مدینے والا مدینے والا
وہی تو ہے بیکسوں کا والی اُسی کے شاہ و گدا سوالی
ہے کون ہم سب کا حامی یادر مدینے والا مدینے والا
اسی کی رحمت نے لاج رکھ لی کرم سے منگتوں کی جھولی بھر دی
میرا نبی ہے غریب پرور مدینے والا مدینے والا
ہے شانِ حسن کرم جہاں تک پہنچ کسی کی نہیں وہاں تک
جو سر بسر ہے خدا کا مظہر مدینے والا مدینے والا
چلیں گے سوئے حرم سفینے کرم کے لوٹیں گے پھر خزینے
بلا ہی لے گا کبھی تو در پر مدینے والا مدینے والا
نبی کی چوکھٹ کا جو گدا ہے اُسے نیازی کمی ہی کیا ہے
ہے سب کا آقا ہے سب کا سرور مدینے والا مدینے والا
شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی
کتاب کا نام :- کلیات نیازی