نبی کی یاد میں خود کو بُھلائے بیٹھے ہیں

نبی کی یاد میں خود کو بُھلائے بیٹھے ہیں

اِنہی کی ذات سے بس لَو لگائے بیٹھے ہیں


تصورات میں ہر دم انہی کے ہیں جلوے

انہی کے ذکر کی محفل سجائے بیٹھے ہیں


کبھی تو وصل کی شب ہوگی آپ کی آمد

اسی اُمید پہ خود کو جگائے بیٹھے ہیں


گزر تو ہو گا کسی رہ گزر سے آقا کا

ہر ایک راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں


جمالِ چہرۂ انور جو خواب میں دیکھا

وہی نظارہ نظر میں بسائے بیٹھے ہیں


اے ناز ہو گی مدینے میں حاضری اپنی

دیے اُمید کے ہم تو جلائے بیٹھے ہیں

شاعر کا نام :- صفیہ ناز

کتاب کا نام :- شرف

دیگر کلام

کوثر کی بات ہو کہ شرابِ طہور کی

محبوب خدا ایک نظر دیکھنے آئے

کتاب معتبر سب سے بڑا ہے معجزہ تیرا

مدینے والے کا جو بھی غلام ہو جائے

ہر شے میں ہے نورِ رُخِ تابانِ محمّدؐ

رحمتِ ربُّ العُلیٰ ہے میں مدینے آگیا

گنہ گارو مچل جاؤ خدا دا یار آیا اے

قطرہ قطرہ درُود پڑھتا ہے

بہت ناز ان کے اُٹھائے گی دُنیا

اُن کے مہکے حرم کی تو کیا بات ہے