قرآں کی زباں خود ہے ثنا خواں محمدﷺ
اللہ کا فرمان ہے فرمان محمد ﷺ
جس کا یہ عقیدہ نہیں، مؤمن ہی نہیں وہ
اللہ کا عرفان ہے عرفان محمد ﷺ
خود دولت کونین ہے ان ہاتھوں پہ قرباں
جن ہاتھوں میں ہے گوشہ دامان محمدﷺ
رضواں بھی اسے دیکھے ہے للچائی نظر سے
واللہ ہے کیا قسمت دربان محمدﷺ
اللہ کے محبوب لگاتے ہیں گلے سے
ہوتا ہے مدینے میں جو مہمان محمدﷺ
تیرا ہی کرم ہے یہ گنہگار پر یا رب
بیدل کو بنایا جو ثنا خوان محمدﷺ
شاعر کا نام :- نامعلوم