سمندر کتنا پیارا ہے
ہاں سمندر کتنا اچھا ہے
مگر تم تو سمندر سے بھی اچھے ہو
تم اپنا نام تو بتلاؤ
"محمد"
مرا بھی ایک بیٹا
موسوم ہے اسم محمد سے
میرا اک دوسرا بھائی
محمد نام کے بیٹے کا ابو ہے
خدا نے تیسرے بھائی کو دو فرزند بخشے ہیں
محمد اور احمد نام ہیں ان کے
مری بہنوں کے بچے بھی محمد ہیں
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت