میرے بھی دل و جاں کو بنا ربِّ زمن پھول

میرے بھی دل و جاں کو بنا ربِّ زمن پھول

یارب! تو بناتا ہے ہر اک کوہِ محن پھول


اللہ کی قدرت کی کوئی حد ہی نہیں ہے

وہ آگ کے دریا کو بناتا ہے چمن پھول


سب تیری ہی قدرت کی ثنا کرتے ہیں ہردم

تیرے ہی کرم سے تو ہیں سب کوہ و دمن پھول


خوشبوئیں اُسی خالقِ عالم کی ہیں تخلیق

نسرین و سمن لالہ و گل مُشکِ ختن پھول


جب مکّے مدینے میں بلایا مرے رب نے

محسوس ہوئی مکے مدینے کی لگن پھول


اس محفلِ عالم میں ہو مہکار ثنا کی

اے ربِّ جہاں میرا ہو ایک ایک سخن پھول


طیبہ کی فضاؤں میں ہے مہکار وہیں کی

مکّے ہی کی خوشبو ہے مدینے کا چمن پھول


مانا کہ گنہگار خطاکار ہوں لیکن

یارب ہو مرا قبر میں ہر موئے بدن پھول


طاہرؔ کے تو دل کی فقط آواز یہی ہے

ہے حمد سراپا تری اے ربِّ زمن پھول

شاعر کا نام :- طاہر سلطانی

دیگر کلام

التجا بدرگاہِ مُجیبُ الدعوات جل جلالہ

نام ربّ انام ہے تیرا

حق تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہو

رب کے کرم سے حمد کی محفل سجاسکے

تُو خالق ہے ہر شے کا یا حّیُ یا قیّوم

تُو ہی مالِکِ بَحرو بَر ہے یا اللہُ یا اللہ

مِٹا دے ساری خطائیں مری مِٹا یارب

مانگنے والو رب سے مانگو

مسجدِ نورِ جاں میں پہنچا دے

الطاف تیرے خَلق یہ ہیں عام اے کریم