تری ذات ہے بیشک لاثانی
یاغوث الاعظم جیلانی
کرو دوُر یہ میری حیرانی
یا غوث الاعظم جیلانی
مجھے رنج و اَلم نے گھیرا ہے
اک آسرا ہے تو تیرا ہے
ترے ہوتے ہو کیوں یہ پریشانی
یا غوث الاعظم جیلانی
بیتاب ہے دل ناشاد ہے دل
ناکام ہے دل برباد ہے دل
کب تک یہ رہے گی ویرانی
یا غوث الاعظم جیلانی
گر قابل ہوں تو تیرا ہوں
نا قابل ہوں تو تیرا ہوں
کر لینا قبول ثنا خوانی
یا غوث الاعظم جیلانی
اعظؔم کو نہیں دولت کی ہوس
عظمت کی ہوس شوکت کی ہوس
ملے آپ کے در کی دربانی
یا غوث الاعظم جیلانی
شاعر کا نام :- محمد اعظم چشتی
کتاب کا نام :- کلیاتِ اعظم چشتی