اے عرب کے تاجدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے عرب کے تاجدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے رسولِ ذی وقار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


آئے شاہِ نامدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

سب پکارو بار بار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


اے حبیبِ کِردگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے خدا کے شاہکار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


آمِنہ کے گُلْ عِذار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے ہمارے شَہریار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


اَنبیا کے تاجدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

طیبہ کے ناقہ سُوار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


بَہرِ اُمّت اشکبار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

شافعِ روزِ شمار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


رحمتِ پروردگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

حق کے تم آئینہ دار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


اپنے رب کے رازدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

غیب تم پر آشکار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


یاشہِ عالی وقار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

بادشاہِ نامدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


غمزدوں کے غمگسار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

بے قراروں کے قَرار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


دو جہاں کے تاجدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

سرورِ بااختیار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


مرہمِ قلبِ فِگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

میرا بگڑا دل سَنوار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


عزّتِ رُسوا و زار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

قوّتِ زار و نَزار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


نور کی برسی پُھوار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

آیا ہر شے پر نِکھار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


کر منوَّر قلبِ تار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

دُور ہو دل کا غُبار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


سب سے بڑھ کر کامگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

باعثِ باغ و بہار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا


جلوہ کر دے آشکار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

ہو فِدا عطارِ ؔ زار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

شاعر کا نام :- الیاس عطار قادری

کتاب کا نام :- وسائلِ بخشش

دیگر کلام

اصحاب یوں ہیں شاہِ رسولاں کے ارد گرد

دیکھتے کیا ہو اہل صفا

بار بار آپ جو سرکارؐ بلاتے جاتے

مشک و عنبر میں ہے نہ چندن میں

شہ انبیاؐ کا مقام اللہ اللہ

اتنی بلندیوں سے ابھر کر نہیں ملا

ہر ایک لفظ کے معنی سے اک جہاں پیدا

سرکارِ مدینہ کے در سے اے داور محشر! کیا مانگوں

ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد

زمیں میلی نہیں ہوتی ضمن میلا نہیں ہوتا