دیکھتے کیا ہو اہل صفا
آپہنچے محبوب خدا
یعنی ہوچکے جلوہ نما
شاہ حق شاہ بطحا
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
خلق کے رہبر آ پہنچے
حق کے پیمبر آ پہنچے
شافع محشر آ پہنچے
ساقئ کوثر آ پہنچے
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں
مشعلیں حق کی جلتی ہیں
حسرتیں دل کی نکلتی ہیں
خوشیاں پہلو بدلتی ہیں
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
غیر کا کھٹکا دل میں نہیں
دور ہوئی اندوہ غمیں
رحمتِ عَالم حامئ دیں
فرش پہ آئے عرش نشیں
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ساقئ کو ثر بہر خدا
آج تو ایسا جام پلا
اُٹھ جائے پردہ غفلت کا
رند کہیں مے خانے میں آ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جسم سے ہو جب جان جدا
ہم کو ملے فردوس میں جا
لوٹیں ہم قربت کا مزا
تیری اے محبوب خدا
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جب ہنگام ربود ن ہو
ہاتھ میں آپ کا دامن ہو
وادی بطحا مدفن ہو
گلشنِ جنت مسکن ہو
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جنت کی جب سیر کریں
ہم بھی سب ہمراہ چلیں
حوض کوثر پر آئیں
ہاتھ سے آپکے جام پئیں
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
بخش مرے ماں باپ کو بھی
اور مرے احباب کو بھی
اہل کرم اصحاب کو بھی
اہلِ وفا ارباب کو بھی
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جو اس بزم میں شامل ہو
اس پر رحمت نازل ہو
جس گھر میں یہ محفل ہو
برکت ایزد داخل ہو
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
داورِ کُل اے رَبّ عُلا
صدقہ ذات محمد کا
جاری رہے تا روز جزا
مذہب اہل سنت کا
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
لَا اِلٰہَ اِلَّاللہ
اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
شاعر کا نام :- نامعلوم