آقاؐ کا دربار مدینہ
جنت کا گلزار مدینہ
دیکھ کے سا ری آنکھیں خیرہ
ہے ایسا شہکار مدینہ
نس نس سے ہے خو شبو پھوٹی
سانسوں کی مہکار مدینہ
دیکھ لی دنیا کچھ بھی نہ پایا
چل دیکھیں اب ‘ یار ! مدینہ
قسمت والے اُس کے باسی
عزّت کی دستار مدینہ
اذنِ حضوری ہو جائے تو
دیکھیں پھر سرکار مدینہ
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی