ہمیں کیا باریاب تمؐ نے
کرم کیا بے حساب تمؐ نے
نوازشوں کے عنایتوں کے
عطا کئے ہیں گلاب تمؐ نے
سنا کے مژدہ شفاعتوں کا
مٹا دیا اضطراب تمؐ نے
ملی ہے توفیقِ نعت گوئی
ہنر دیا لاجواب تمؐ نے
لگا کے سینے سے پتھروں کو
بنا دیا آفتاب تمؐ نے
ہے جس کا ہر حرف سچا موتی
سکھائی ہے وہ کتاب تمؐ نے
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ خلد