عشقِ رسولؐ نعمتِ پرورگار ہے
یہ عشق دوجہان میں دل کا قرار ہے
مالک نے سونپ دی ہے حکومت حبیبؐ کو
اللہ کی سلطنت ہے نبیؐ تاجدار ہے
نظریں لگی ہیں کوئے محمدؐ کی راہ پر
دل شہرِ مصطفیؐ کے لئے بے قرار ہے
ملتی ہر ایک شے ہے وسیلے سے آپؐ کے
ذاتِ رسولِ پاکؐ پہ دارومدار ہے
کس کو پتا تھا کون ہے خلاقِ دوجہاں
ذاتِ اَحد کو تمؐ نے کیا آشکار ہے
نسبت حضورِ والاؐ کی نعلینِ پاک سے
ناز آفریں ہے باعثِ عز و وقار ہے
توصیفِ مصطفیؐ کی میسر ہے نوکری
اشفاقؔ بھی حضورؐ کا مدحت نگار ہے
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ خلد