مدحت کے لئے لفظ مجھے دان کرو ہو
مجھ پر مرے سرکار یہ احسان کرو ہو
ہر روز تصور میں بلاؤ ہو مدینے
ہر روز مرے درد کا درمان کرو ہو
آؤ ہو خیالات میں تزئینِ دو عالم
کوئے دلِ مہجور کو فرحان کرو ہو
ہاتھوں کو یہ تاثیر عطا کی ہے خدا نے
پتھر کو بھی تم لو لو و مرجان کرو ہو
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- انگبین ِ ثنا