محمدؐ کی نعتیں سناتے گزاری
محبت کے موتی لٹاتے گزاری
جہاں بھی ملا کوئی طیبہ کا راہی
اسے اپنے دکھڑے سناتے گزاری
کبھی میرے گھر میں بھی آئیں گے آقاؐ
یہ سادہ سی کٹیا سجاتے گزاری
یہاں سے وہ گزریں گے شاید کسی دن
سو را ہوں میں پلکیں بچھاتے گزاری
بسا کر نگاہوں میں طیبہ کے جلوے
دلِ مضطرب کو لبھاتے گزاری
جلیل ان کی یادیں غموں کا مداوا
سو یادوں کو دل میں بسا تے گزاری
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- رختِ بخشش