سمندر رحمتوں کا فخرِ موجودات میں دیکھا
فرازِ آدمیت مصطفےٰؐ کی ذات میں دیکھا
مدینے کی بہت سی خوبیوں میں یہ بھی شامل ہے
وہاں سورج کو دنیا نے چمکتے رات میں دیکھا
یقیناً ہے وہی ہستی حبیبِ قادرِ مطلق
خدا کو بات کرتے جس کی ہر اک بات میں دیکھا
تصور گنبدِ خضرا کا جب بھی کر لیا اختؔر
اجالوں کو اترتے ہم نے اُن لمحات میں دیکھا
شاعر کا نام :- اختر لکھنوی
کتاب کا نام :- حضورﷺ