تیرے کوچے سے جس کا گزر ہو گیا
رحمتِ حق سے وہ بہرہ ور ہو گیا
چاند بدلی میں رُخ کو چھپانے لگا
حُسن تیرا جہاں جلوہ گر ہو گیا
مفلسی میرے آنگن سے رخصت ہوئی
ذکر تیرا مِرا چارہ گر ہو گیا
پڑ گئی جب بھی پہ تیرے کرم کی نَظَر
ذرئہ خاک فورََا ہی زر ہو گیا
تیری ناموس پر پایا دار و رسن
جان دے کر وہ غازی امر ہو گیا
نعت سرکار جس کا وظیفہ ہوا
اس کا شعر و سخن معتبر ہو گیا
اُن کی چوکھٹ پہ خم ہوگیا جو ‘ جلیل!
سارے عالم میں اونچا وہ سر ہو گیا
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی