وہ رازداں معنی تفسیر جاھدو
اونچا ہے جس کا سر حد ادراک سے مقام
تقدیس جس کی آیہ تطہیر سے عیاں
تعظیم جس کی فرض ہے سب پر علی الدوام
اسلامیوں کو جس نے دیا درس حریت
یعنی حسینؑ کشتہء شمشیر اہل شام
مردانہ وار ڈٹ گیا باطل کے سامنے
وہ مرد حق پرست ‘ وہ مظلوم تشنہ کام
ہر دل پہ نقش جس کی شجاعت کا ثبت ہے
حاصل ہے جس کے نام کو کونین میں دوام
قائم ہے جس کے نام سے ناموس مصطفیٰ
لاکھوں درود اس پہ ہوں اور سینکڑوں سلام
شاعر کا نام :- مظہر الدین مظہر
کتاب کا نام :- میزاب