یہ دنیا میرے دل کی تم بسا دو یارسول اللہ
مجھے رنج و الم کی اب دوا دو یارسول اللہ
میں ھر لمحہ گناہ میں ڈوبتا ہی جا رھا ھوں آہ
میری شیطان سے جاں اب چھڑا دو یارسول اللہ
میری بے باکیوں نے اب کہاں کا مجھ کو چھوڑا ھے
یہ سب بد عادتیں مجھ سے چھڑا دو یارسول اللہ
سیاہ ھے نامہء اعمال ھائے پھر بھی ھوں غافل
میری غفلت کے سب پردے ھٹا دو یارسول اللہ
سیاہی چھا گئی ھے آہ میرے قلب پر آقا
یہ دل مردہ ھے اب اس کوجلا دو یارسول اللہ
میں مجرم آپ کا ھوں آپ سے طالب ھوں رحمت کا
مجھے بخشش کا مژدہ اب سنا دو یارسول اللہ
دم واپس مدینے میں عطا کرکے خدار پھر
مجھے قدموں میں اپنے تم سلا دو یارسول اللہ
میرے عطار اور ماں باپ میرے اھل خانہ کو
کرم سے اپنے جنت میں ملا دو یارسول اللہ
یقیں عابد کو ھے دونوں جہاں میں سرخروئی ھو
رخ زیبا اگر اپنا دکھا دو یارسول اللہ
الحمد للہ یہ کلام مکہ مکرمہ میں قلم بند کرنے کی سعادت حاصل ھوئی
شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری