نخوت و پندار کے بت توڑنے والا عمرؓ
ہر تنی گردن جھکانے کے لئے آیا عمرؓ
بعد از خیرالوریٰ ہوتا اگر کوئی نبی
کہہ دیا میرے نبیﷺ نے وہ فقط ہوتا عمرؓ
عدل فاروقی ہے سارے دہر میں ضربُ المثل
چار سُو ہے آپ کے انصاف کا چرچا عمرؓ
آپکے سائے سے بھی شیطان ڈھونڈے ہے فرار
آپ کو مولا نے بخشا دبدبہ ایسا عمرؓ
راہ حق میں ہو شہادت ‘ مرگ در شہرِ بنیﷺ
رب نے ویسا کر دیا جو آپ نے چاہا عمرؓ
کُل نجومِ آسماں کے ہیں برابر نیکیاں
ہو مبارک آپ کو یہ آپ کا حصہّ عمرؓ
اُس طرف کفارِ مکہ سب کھڑے تھے دم بخود
لرزہ بر اندام تھے کہ اب کرے گا کیا عمرؓ
آپ کا ہے منفرد دنیا میں اعزاز و شرف
رب سے خود سرکارe نے ہے آپ کو مانگا عمرؓ
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی