در عطا کے کھلتے ہیں
جب درود پڑھتے ہیں
روبرو مواجہ کے
اشک عرض کرتے ہیں
موسمِ حضوری میں
دل کے پھول کھلتے ہیں
شہریت مدینے کی
خوش نصیب رکھتے ہیں
نعت کی نمازوں کے
وہ امام ہوتے ہیں
کارواں مدینے کی
سمت تیز چلتے ہیں
اس لیے کہ طیبہ کے
خلد زار رستے ہیں
سر نبیؐ کے قدموں میں
تاجدار رکھتے ہیں
طائرانِ جنت بھی
گیت انؐ کے گاتے ہیں
ان کے نام پر طاہرؔ
اہلِ عشق بِکتے ہیں
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- ریاضِ نعت