جس کو بھی آپ ﷺ کی محفل سے نکلتے دیکھا

جس کو بھی آپ ﷺ کی محفل سے نکلتے دیکھا

کب اسے حشم دو عالم نے سنبھلتے دیکھا


چاند بھی ٹکڑے ہو آپ ﷺ کی مرضی پا کر

اور خورشید اشارے پر پلٹتے دیکھا


میرے محبوب کی یادوں نے سنبھالا اس کو

سر مژ گاں کوئی جب اشک مچلتے دیکھا


حسن محبوب خدا تیری صباحت کی قسم

حسن یوسف بھی تیرے آگے پگھلتے دیکھا


جتنے سورج بھی یہاں سے اُبھرے وہ آخر ڈوبے

ایک سورج تیری عظمت کا نہ ڈھلتے دیکھا


مٹ گئے تیرے جلائے کو بجھانے والے

جو دیا تو نے جلایا اسے جلتے دیکھا


ہم نے فرزانے زمانے میں بدلتے دیکھے

تیرا دیوانہ نہ بدلا نہ بدلتے دیکھا


اللہ اللہ نیازی یہ نظام عالم

انکی ابرو کے اشارے پہ ہی چلتے دیکھا

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

عشق ایسا ملال دیتا ہے

شہد نالوں مٹھے تیرے بول کملی والیا

پِھر گیا سمجھو گناہوں پہ کرم کا جھاڑو

دو جہاں میں سلامتی آئی

درود تاج کے الفاظ جن کی مدحت میں

مریضِ غم کو ملے گی شفا مدینے سے

ہر طرف اے بارش خوشیاں دی ہر پاسے نور نظارے نے

فصیلِ جاں پر

شہا ! مُجھ سے نکمّے کو شعور و آگہی دے دیں

یا نبی سلام علیک