جو بھی اُن کی گلی میں آیا ہے
اس نے قدموں کا نور پایا ہے
ناز ہے ہم کو ایسی ہستی پر
جس کا ثانی نہ کوئی سایہ ہے
ہو گیا اُن کے رو برو حاضر
گر شجر کو کبھی بلایا ہے
ڈھال لو خود کو اُن کی سیرت میں
یہی اسلام نے سکھایاہے
جب بھی آیا لبوں پہ نامِ نبی
ہم نے آصف سُرور پایا ہے
شاعر کا نام :- محمد آصف قادری
کتاب کا نام :- مہرِحرا