حسنِ ازل کی جستجو لائی درِ رسولؐ پر

حسنِ ازل کی جستجو لائی درِ رسولؐ پر

کرنے طواف عندلیب آئی ہو جیسے پھول پر


ربِّ کریم نے سدا اپنے حبیبؐ کے طفیل

معاف کر دیا مجھے میری ہر ایک بھول پر


تُو ہے حبیبِ کبریا ‘ کون ہے تجھ سا اے شہا!

سارا جہاں لٹائوں میں تیرے قدم کی دھول پر


حق نے کیا بلند یوں ہو گا نہ سرنگوں کبھی

تیرے کمال کا علم دہر کے عرض و طول پر


چاہے جلیل تُو اگر عُقبیٰ کی سرفرازیاں

دنیا سے ناتا توڑ کر آجا درِ رسولؐ پر

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی

دیگر کلام

کون شیدائیِ مصطفیٰ ہے بالیقیں مصطفیٰؐ کو پتہ ہے

تیرگی دل کی مٹائیں گے ضیا ڈھونڈیں گے

مدینے کی فضائیں مِل گئیں دل کو قرار آیا

تیری دید بناں ڈھولا ساڈی نہ گذر ہووے

نور پھیلا رچی بسی خوشبو

آمد ہے نبی کی مکے میں ہر سمت ملک کا ہے جمگھٹ

رحمت کی بھیک سید ابرار چاہیے

کیسے رکھتا میں آنکھوں کا نم تھام کر

میں جو درِ رسول پہ ہو کر خِجَل گیا

ترے آتے ہی کنگورے گرے ایوان کسری کے