آمدِ سرکار پر ہے جا بجا آوازِ نعت

آمدِ سرکار پر ہے جا بجا آوازِ نعت

شادمانی ہے نرالی واہ وا آوازِ نعت


خیر مقدم کے ترانوں کی جہاں میں گُونج ہے

اوج پر ہے مرحبا صد مرحبا آوازِ نعت


انبیاء آتے تھے دینے کو مبارک بادیاں

آمنہ کے گھر میں تھی کیا دلرُبا آوازِ نعت


ذکرِ شاہِ انبیاء کی ہے جہاں میں دھوم دھام

روز افزوں ہے ترقی پر ثنا آوازِ نعت


عاشقانِ مصطفیٰ سب شاد ہیں مسرور ہیں

قلبِ اعدا کے لیے ہے زلزلہ آوازِ نعت


نعت کی محفل ہماری زندگی کا ہے سُرور

مست و بے خود سُن کے ہوتے ہیں گدا آوازِ نعت


عاشقوں کو اِک نرالی بے خودی وارِفتگی

دے رہی ہے قلبِ مُردہ کو جِلا آوازِ نعت


راحت و تسکینِ جاں ہے ذکرِ محبوبِ خدا

سُن لے جو ہے رنج و غم میں مُبتلا آوازِ نعت


رِفعتیں اُس دن نبی کے ذکر کی ہوں گی عیاں

حشر میں گونجے گی جب زیرِ لِوا آوازِ نعت


اے ثنا خوانوں تُمھیں مرزا یہ دیتا ہے دُعا

تُم سُناتے ہی رہو بس خُوشنُما آوازِ نعت


آخری لمحات جب ہوں زندگی کے دوستو

قادری مرزا کو تُم دینا سُنا آوازِ نعت

شاعر کا نام :- مرزا جاوید بیگ عطاری

کتاب کا نام :- حروفِ نُور

دیگر کلام

میں لاکھ برا ٹھہرا یہ میری حقیقت ہے

حسیں ہیں بہت اس زمیں آسماں پر

ملتا ہے بحرِ درد سے دیدہ نم کا سلسلہ

آسمانِ نعت پر جس وقت آیا قافیہ

ہم پہ ہو تیری رحمت جم جم ، صلی اللہ علیک وسلم

میں ریاض نبی میں بیٹھا ہوں

خسروی کے سامنے نہ سروری کے سامنے

کیا شان ہے کیا رتبہ ان کا، سبحان اللہ سبحان اللہ

جانِ رحمت ہے آپ کی سیرت

مُحمد دی مرضی ہے مرضی خدا دی خُدا نوں اے سب نالوں پیارا مُحمد