مرے سینے میں جب تک دل رہے گا

مرے سینے میں جب تک دل رہے گا

مجھے قرب آپؐ کا حاصل رہے گا


میں ان کا ناؤ میں بیٹھا ہوا ہوں

ہر اٹھتی موج میں ساحل رہے گا


دوبارہ زندگی کی سرحدوں تک

محمدؐ کا کرم شامل رہے گا


شریک حال وہ جب تک رہیں گے

فروزاں میرا مستقبل رہے گا


نچھاور کرتے رہنا ان پہ سانسیں

سفر آسودہ منزل رہے گا


میسر ہے اسے تنہائی ان کی

مظفر، رونق محفل رہے گا

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

ایسا کوئی محرم نہیں پہنچائے جو پیغامِ غم

اوہ وی ویلا کیہو جئیا میرے یار ہووے گا

کی دسّاں میں شان پیارے زُلفاں دے

جس سے تم روٹھو وہ برگشتئہ دنیا ہو جائے

میں خوفِ عصیاں سے

در نبی یہ مقدر جگائے جاتے ہیں

خیر وی خیر الوریٰ وی آپ نیں

ہر دعا میری خدایا پُر اثر ہوتی رہے

دل اگر صلِ علیٰ کے ورد کا پابند ہو

جو بھی سرکار کا غلام ہُوا