نعتِ شانِ مصطفیٰ ہے شغل ہر جنّ و ملک
بہرِ تعظیمِ محمد سر جھکاتا ہے فلک
چاند تاروں کو ملی نورِ محمد کی چمک
مشک و گل نے پائی ہے گیسوئے احمد کی مہک
اے خدا عشقِ محمد سے ہمیں سرشار رکھ
ہاتھ میں تھامے رہیں ہم ان کا دامن حشر تک
ناز ہم کرتے رہیں گے اپنی قسمت پر سدا
یا الہٰی پھر دکھا دے سبز گنبد کی جھلک
خواب ہی میں چہرہء انور دکھا دیجے حضور
یا رسول اللہ رہیں محروم آخر کب تلک
شرک و بدعت شرک و بدعت کوئی بکتا ہی رہے
نظمی پڑھتا ہی رہے گا نعتِ احمد بے جھجک
شاعر کا نام :- سید آل رسول حسنین میاں برکاتی نظمی
کتاب کا نام :- بعد از خدا