تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ

تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ

بر آئیں میرے دل کے بھِی ارمان یا رسولﷺ


کیوں دل سے میں فدا نہ کروں جان یا رسولﷺ

رہتے ہیں اس میں آپ کے ارمان یا رسولﷺ


کشتہ ہوں روئے پاک کا نکلوں جو قبر سے

جاری میری زباں پہ ہو قرآن یا رسولﷺ


دنیا سے اور کچھ نہیں مطلوب ہے مجھے

لے جاوں اپنے ساتھ میں ایمان یا رسولﷺ


اس شوق میں کہ آپ کے دامن سے جا ملے

میں چاک کر رہا ہوں گریباں یا رسولﷺ


کافی ہے یہ وسیلہ شفاعت کے واسطے

عاصی تو مگر ہوں پشیمان یا رسولﷺ


مشکل کشا ہیں آپ امیر آپ کا غلام

اب اس کی مشکلیں بھی ہوں آسان یا رسولﷺ

شاعر کا نام :- امیر مینائی

دیگر کلام

عظمتِ شاہِ دیں دیکھتے رہ گئے

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو

حرزِ جاں ذِکرِ شفاعت کیجیے

بڑھنے لگیں جو ظلمتیں پھر آ گئے حضور

یاالہٰی رحم فرما مصطفٰی کے واسطے

کرم چار سو ہے، جدھر دیکھتا ہوں

عَجب کرم شہِ والا تبار کرتے ہیں

تاج انجم نکہت گل آپؐ ہیں

پروردگارِ عَالَم

ملا ہے عشق محمدؐ سے یہ وقار مجھے