دلبر میرے دلدار ہی عثمان غنی ہیں

دلبر میرے دلدار ہی عثمان غنی ہیں

تسکین اور قرار ہی عثمان غنی ہیں


دو نور، نور والے نبی سے جسے  ملے

یکتا وہ تاجدار ہی عثمان غنی ہیں


دن بھر انہی کے قرب میں رہ کر پھررات بھر

بے  چین  و  بے  قرار  ہی  عثمان  غنی  ہیں


 سب کچھ لٹا کے راہ خدا میں جو دیکھئے

قدموں پہ پھر نثار ہی  عثمان  غنی  ہیں


جنت خریدتے ہیں جو آقا سے بار بار

بے مثل خریدار ہی عثمان غنی ہیں


جن سے ملائکہ بھی خدا کے کریں حیا

بے مثل باوقار ہی عثمان غنی ہیں


ہرگز قریب آئے گا کوئی نہ رنجم و غم

عابد کے غمگسار ہی عثمان  غنی  ہیں

شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری

دیگر کلام

اے زائرینِ کعبۂ امّت خُوش آمدید

کیا بتائے گا کوئی رِفعتِ بامِ حسنین

جنابِ صدیق ؓکے ہماری فہم سے ارفع مقام بھی ہیں

اشقیا کے نرغے میں یوں حسین تھا تنہا

جان پر بن گئی اب آئیے شیا للہ

جنہیں نصیب ہُوئی تن سے سَر کی آزادی

سارا عرب تمام عجم غوثِ پاکؒ کا

آباد دما دم آدم کی شہ رگ میں علی تن تن میں علی

مرے ٹوٹے ہوئے دل کو میسر کب سماں ہوں گے

یا حسین ابن علی تیری شہادت کو سلام