جہاں میں مصطفی کے لاڈلےتشریف لے آئے

جہاں میں مصطفی کے لاڈلےتشریف لے آئے

علی المرتضی آئے علی شیر خدا آئے


جہاں وہ پنجتن میں ہیں وہیں اصحاب میں بھی ہیں

وہ جن کو مژدہ جنت ملا ان میں علی آئے


در حیدر یہ وہ در ہے جہاں ملتا ہے بن مانگے

بس ان سے پیار ہو پھر ہاتھ بڑھائے نہ پھیلائے


ابوبکر و عمر عثمان و حیدر جنتی ہیں سب

جو ان سے بغض رکھے گا وہ مولی سےسزا پائے


علی مولا اغثنی جو وظیفہ یہ پکارے گا

تو پھر اللہ سے بیشک وہ جنت کی جزا پائے


محبت اس گھرانے کی میرا ایمان ہے عابد

سوا اس کے زمانے میں بھلا کیسے جیا جائے

شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری

دیگر کلام

ہُوا سارے جہاں میں بول بالا غوثِ اعظمؒ کا

بیاں ہو کس طرح شانِ صحابہؓ

کدی اٹھدی سی کدی بہندی سی

تجھ کو دیارِ غیر کی آب و ہوا پسند

علم کے شہر کا دروازہ

ایمان کا نشان ہیں سلمان فارسی

تیری ہر اک ادا علی اکبر

آیا نہ ہوگا اس طرح، حسن و شباب ریت پر

ساڈی بیڑی بنے لا میراں بغداد والیا

صدمئہ فرقت سہا جاتا نہیں