شاہ زادے سب نبیؐ کے واجب التعظیم ہیں
در حقیقت نور اور خوشبو کی یہ تجسیم ہیں
ایک قاسم ، ایک عبد اللہ ، خدیجہ کے گہر
یاد سے جن کی دل اہلِ درد کے دو نیم ہیں
ہاجرہ بھی قبطیہ تھیں ماریہ بھی قبطیہ
ان سے اسمٰعیل ؑ تھے اور ان سے ابراہیم ہیں
رحلت ان کی سانحہ ایسا کہ دل ہیں داغ داغ
حسرت ان غنچوں پہ ہے گو خم سرِ تسلیم ہیں
شیر خواری ہی میں رخصت ہو گئے ابنائے پاک
خُلد میں گو یا یہ اہلِ بیت کی تقدیم ہیں
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- اَصحاَبِی کَاالنُّجُوم