نسیمِ صبح گفتار ابوبکر
شعاعِ مہر کردار ابوبکر
جہاں پاتا رہے گا نور جن سے
وہ قندیلیں ہیں افکارِ ابوبکر
زہے حلم و یقین و صدقِ صدیق
خوشا اخلاص و ایثارِ ابوبکر
بہر میداں فدا کاری کے جوہر
تھا کتنا تیز رہوارِ ابوبکر
تھے فاروق اور عثماں ان کے حامی
علی بھی دل سے تھے یارِ ابو بکر
امینِ دین و آئینِ رسالت
نگہدارِ فرامینِ رسالت
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- اَصحاَبِی کَاالنُّجُوم