تو اوجِ رسالت ہے، شہِ خیر امم ہے

تو اوجِ رسالت ہے، شہِ خیر امم ہے

تو وہ ہے کہ زیبا جسے ہر جاہ وحشم ہے


خالق نے بنایا تجھے ہر چیز کا مولا

کونین کی ہر شے تری ممنون کرم ہے


ادراک میں کس طرح سمائے تری عظمت

ہر رفعتِ افلاک ترا نقشِ قدم ہے


گونجے ہیں زمانے میں تیرا اسمِ گرامی

قائم ہے تو اس نام سے کچھ اپنا بھرم ہے


آنے سے تیرے دور ہوئے ظلم کے سائے

تو عدل کا انصاف کا لہراتا علم ہے


خالق نے سکھایا مجھے مدحت کا سلیقہ

محبوبِ دو عالم کی عطا میرا قلم ہے


زندہ ہے جو اس عہد پَر آشوب میں نقوی

یہ تیری دعا ہے، تری نظر، تیرا کرم ہے

شاعر کا نام :- آفتاب نقوی

دیگر کلام

ہر پاسے پیاں نے دہائیاں تیرے ناں دیاں

حُسنِ رسول پاک کی تنویر دیکھئے

پھر ابر کرم برسا رحمت کی گھٹا چھائی

میرے کریم کوئے نبی کی گدائی دے

بے حد و انتہا ہے برکت درود کی

نہ دنیا نہ جاہ و حشم مانگتا ہوں

میٹھا مدینہ دور ہے جانا ضَرور ہے

نامِ شاہِ اُممؐ دل سے لف ہو گیا

کملی والیا سد لے در تے رو رو کراں پُکاراں

فرقت کی داستان اُڑا لے گئی ہوا