امت کو بلائوں نے گھیرا سرکار توجہ فرمائیں
اک نظر کرم کا ہو پھیرا سرکار توجہ فرمائیں
مانا کہ گناہوں کی کثرت نے ہم کو وبا میں ڈالا ہے
شرمندہ شرمندہ ہیں شہا سرکار توجہ فرمائیں
مخلوق خدا کے شافع ہو امت کی بلا کے دافع ہو
اس مرض کو کردو ہم سے دفع سرکار توجہ فرمائیں
اسلام کے سب ارکان ادا امت یہ کرے ہر آن ادا
ہو دور گناہوں کا دور دورہ سرکار توجہ فرمائیں
اے گنبد خضری کے والی دربار تیرا سب سے عالی
اس در کی رونق پھر ہو ورا سرکار توجہ فرمائیں
کب تک میں پھروں در در آقا کردیجئے نصیب وہ گھر آقا
عابد کی جہاں ہو معاف خطا سرکار توجہ فرمائیں
شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری