چاند کا کرب بے عدد بے شمار
یہ گہن ہے کہ اس کے لئے قبر ہے
اِس گھڑی. وہ نمازیں دعائیں، کہ جو وقت کی قید کو توڑ کر آگئیں
جو کبھی چاند کے واسطے، آدمی کے لئے، ہمارے لئے
محمد کے سجدوں سے ہونٹوں سے لفظوں سے پیدا ہوئیں
چاند کی قبر میں زندگی کی کرن جگمگانے لگی
زندگی کی کرن ... چاند کی قبر میں
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت