خلقِ خدا میں فائق صلِ علیٰ محمد ﷺ
عرشِ بریں کے لائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
میں گدائے سنگِ در ہوں وہ کریم تاجور ہیں
جود و کرم کے شائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
ہر امتی کی بخشش ہوگی بروزِ محشر
قرآں میں ہیں وثائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
یہ ردیف قافیہ ہیں یہ جو شعر نعتیہ ہیں
بخشش کے ہیں حدائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
محبوب کو بلا کر معراج پر خدا نے
بتلائے سب حقائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
میلادِ مصطفیٰ پر کر کے حسیں چراغاں
پڑھتے ہیں سب علائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
اشفاقؔ غم رسیدہ پڑھتا ہے یہ قصیدہ
اے سرورِ خلائق، صلِ علیٰ محمد ﷺ
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ حَسّان