نہ چھوٹے ہاتھ سے کس کر پکڑ لے
شہنشاہِ امم کا در پکڑ لے
پکاروں میں اگر شاہِ امم کو
مصیبت بیٹھ جائے سر پکڑ لے
حقیقت میں تو ایماں والا ہو جا
رسول اللہ کی چادر پکڑ لے
امام احمد رضا کا نام سن کر
بلائے نجد بھی بِستر پکڑ لے
یہی ہیں شافعِ روزِ قیامت
نبی کا دامنِ اطہر پکڑ لے
الہیٰ جب رہوں آقا کے در پر
فرشتہ موت کا آکر پکڑ لے
وہ دیکھ آیا ہے گستاخِ رسالت
شفیقِِؔ خستہ جاں خنجر پکڑ لے
شاعر کا نام :- شفیق ؔ رائے پوری
کتاب کا نام :- متاعِ نعت