حضرت حاجی بہادرؒ منبعِ انوارِ حق
عمر بھر جن کی زباں کرتی رہی گفتار ِ حق
بحرِ علم و معرفت کے اے شناور ! آپ نے
بے خبر انسانیت کو دے دیا کر دارِ حق
وقت کے جابر سلاطیں جب بھی آئے سامنے
اے بہادر ! آپ نے ہر دم کیا اظہا ر ِ حق
آپ کے اسمِ گرامی کی مہک پھیلی رہے
تاقیامت دہر میں اے وردۂ گلزارِ حق
پیش کیسے کر سکوں میں آپ کو نذرِ سپا س
میں سراپا جْرم ہوں اور آپ ہیں مینارِ حق
آپ کے در کی غلامی مل گئی جن کو جلیل
اْن کے سر پر سج گئی بس جان لو ، دستارِ حق
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی