خدا کی حمد کا ذکرِ نبیؐ کا

خدا کی حمد کا ذکرِ نبیؐ کا

بناؤ دل کو مسکن بندگی کا


عبادت سے کبھی ہونا نہ غافل

عبادت ہی ہے مقصد زندگی کا


کروں رب سے طلب میں خیرِ ہستی

وہی مالک ہے میری زندگی کا


رہا دل میں نہ جب سے خوفِ داور

ستاتا ہے ہمیں ڈر ہر کسی کا


یہ بزمِ حمد ہے بیٹھو ادب سے

تقاضا ہے یہی شائستگی کا


خدایا بخش دے مجھ کو خزینہ

شعور و فہم و عقل و آگہی کا


پلا دے مجھ کو یارب وہ مئے حق

نشہ جس میں ہو تیری بندگی کا


غرور و ناز سے رکھ دور یا رب

بنا دے مجھ کو پیکر سادگی کا


درودِ پاک اور ذکرِ الہٰی

وظیفہ ہے یہ احسنؔ اعظمی کا

شاعر کا نام :- احسن اعظمی

کتاب کا نام :- بہارِ عقیدت

دیگر کلام

پل صراطوں سے گزر ، جسم نہ رکھ

اے خالق اے مالک میرے خیر خزانیوں پاویں

سب پر فضل و کرم ترا الله

میرے بھی دل و جاں کو بنا ربِّ زمن پھول

خُطبہ حجتہ الوداع

لبِ ازل کی صدا لا الہ الا اللہ

سب تعریفاں تیرے لئی نیں سوہنیا رباّ

وصف لکھتا ہے سر دیوان بسم اللہ کا

یارب مرے حروف میں ایسا کمال ہو

عجز کو عرش تک رسائی دوں