حق نما حق صفات آپ کی ذات

حق نما حق صفات آپ کی ذات

شاہکار حیات آپ کی ذات


خالق کائنات ذات خدا

مقصد کائنات آپ کی ذات


شرح تہذیب ایک ایک عمل

روحِ اخلاقیات آپ کی ذات


شرق و غرب آپ کے نشانِ قدم

جہت شش جہات آپ کی ذات


جزوِ ایماں مطالعہ جس کا

دیں کی وہ کلیات آپ کی ذات


حیرت انگیز آپ کا معمول

مظہر معجزات آپ کی ذات


ہر صدی آپ کے جلو میں چلے

ہر زمانے کے ساتھ آپ کی ذات


جس کی تائید تا ابد ہوگی

وہ ثبوت ثبات آپ کی ذات


میرا منشور میرا پیمانہ

آپ کی بات آپ کی ذات


کیا مظفر ہو عاقبت کی فکر

میری وجہ نجات آپ کی ذات

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- نورِ ازل

دیگر کلام

امیراں دی گل ناں غریباں دی گل اے

واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا

نہ خوابِ جنت و حُور و قصور دیکھا ہے

نور یٰسین ہے طٰہٰ ہے نبی کی مدحت

یا الہٰی مری مقبول دعا ہو آمین

در خیر الوری ہے اور میں ہوں

جنت دی تصویر مدینہ

جو بھی منظر تھا وہ تھا ہوش اڑانے والا

یثرب کی رہگذار ہو اور پائے آرزو

پڑھ لے صلِ علیٰ ابھی کے ابھی