خواب میں گنبد و مینار نظر آتے ہیں
یا نبی آپ کے دربار نظر آتے ہیں
جیتے جی طیبہ بلا لیجئے مجھ کو آقا
لمحۂ زندگی دشوار نظر آتے ہیں
جن کے سینے میں ہے عشقِ شہِ بطحا احمدؔ
باغِ جنت کے وہ حق دار نظر آتے ہیں
اک نظر سیّدِ ابرار ادھر ہو جائے
تیرے احمدؔ یہاں بیمار نظر آتے ہیں
شاعر کا نام :- مولانا طفیل احمد مصباحی
کتاب کا نام :- حَرفِ مِدحَت